کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گرین اور اورنج لائن بس سروس کل بروز جمعہ بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق گرین اور اورنج لائن بس سروس کا آپریشن 12 ربیع الاوّل کے جلوس کی سیکیورٹی کے سرکاری اقدامات کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کل شام کو لبنان کے وزیرِ اعظم سے بات کی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر اصل میں ناانصافی ہے، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کے عملے نے دبئی سے ڈی پورٹ کیے گئے 3 مسافروں کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانئ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خوا منتقل کرنے کی مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔
بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کردیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں کہ سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابق یو سی چیئرمین امان اللّٰہ آفریدی کو قتل کر دیا گیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے 5 گروپ بنا دیے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔