• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غدر2 نے پٹھان کو پچھاڑ دیا، ہندی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر 2 شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندی ورژن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

جہاں شاہ رخ خان کی ایک اور فلم جوان اس وقت کمائی کے اعتبار سے بلندی کی جانب گامزن ہیں وہیں انکی گزشتہ فلم پٹھان کو سنی دیول کی فلم غدر2 نے پچھاڑ دیا۔

ہندی ورژن میں فلم غدر 2 اس وقت سب سے زیادہ 524 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپوں سے زائد کا کاروبار کرچکی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس نے شاہ رخ کی فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑا جس کے ہندی ورژن نے بھارت میں 524 کروڑ 53 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ فلم غدر2 اب بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بھی بن گئی۔ 

خیال رہے کہ فلم جوان پہلے 520 کروڑ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے، البتہ فلم غدر2 اس وقت سنیما میں پیش کی جارہی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جوان تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید