• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل، چیٹ جی پی ٹی اب انٹرنیٹ سے براہ راست ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے

نیویارک (اے ایف پی)اوپن اے آئی نے گزشتہ روز کہا کہ جنریٹو مصنوعی ذہانت کاپلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی اب انٹرنیٹ سے براہ راست ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے اور اسی وقت تازہ ترین معلومات اکٹھا کر سکتا ہے، یہ سافٹ ویئر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔صارف کے سوالات کے جوابات اب تک چیٹ جی پی ٹی کے وسیع ڈیٹا بیس پر مبنی تھے، جس میں اگست 2021 کے بعد کی معلومات شامل نہیں تھیں۔اوپن اے آئی نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ چیٹ جی پی ٹی اب آپ کو ذرائع سے براہ راست روابط کے ساتھ مکمل، موجودہ اور مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ براؤز کر سکتا ہے،یہ اب ستمبر 2021 سے پہلے کے اعداد و شمار تک محدود نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید