• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ 11 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں آنے والے نئے مریض کا تعلق مشرقی بائی پاس سے ہے۔

صحت سے مزید