• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ—فائل فوٹو
ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مقبول گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ 9 برس بعد ایک بار پھر میوزک انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکار نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ہمراہ میوزک ویڈیو لانچ کرنے کی تیاری کر لی ہے، انہوں نے اپنی البم ’ہنی 3.0‘ کے گانے ’کلا اسٹار‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی پوسٹ میں نئی میوزک البم کے حوالے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ 15 اکتوبر کو اپنا گانا ریلیز کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنا آخری البم 2014ء میں ’دیسی کلاکار‘ پیش کیا تھا۔

ان کے مداح 9 برس بعد اپنے پسندیدہ گلوکار کی واپسی پر بے حد خوش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید