• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں فنی خرابیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

کراچی سے ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والے طیاروں میں مسلسل خرابی پیدا ہو رہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 کے اے پی یو میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارہ روکا اور حفاظتی اقدامات کیے۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کا اےپی یو ہیٹ اپ ہوا تھا، اس کے لیے فائر بوٹل استعمال کی گئی۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کے لیے متبادل فائر بوٹل پاکستان سے روانہ کر دی گئی، پرواز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے جدہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، 24 گھنٹوں میں 2 بوئنگ 777 طیارے فنی خرابی کا شکار ہوئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ سے جدہ جانے والے طیارے میں اسموگ وارننگ آ رہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید