• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم 12 روزہ غیر ملکی دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 12 روزہ غیر ملکی دورہ مکمل کرکے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 ستمبر کو اسلام آباد سے پیرس کے راستے امریکہ پہنچے، جہاں انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 23 ستمبر کو خصوصی پرواز میں نیویارک سے لندن پہنچے تھے وہ 27 ستمبر کو لندن سے مدینہ پہنچے۔

مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا پُرتپاک استقبال کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ گزشتہ روز مدینہ سے جدہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔

3 روزہ دورہ سعودیہ مکمل کرکے نگران وزیراعظم جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید