• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو----سبزیوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
فوٹو----سبزیوں کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی سے کنٹینر میں سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اس حوالے سے ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دوحہ کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید