• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیگی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو واضح کر دیا کہ نگراں حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے آئی ایم ایف حکام کی آن لائن میٹنگ ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرے گا، رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جبکہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید