• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو منجمد کرنا ناانصافی ہے، امتیاز شیخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے سندھ میں لوکل گورنمنٹ کی منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو منجمد کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دے دیا۔

پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ صوبائی نگراں حکومت نے 2 لاکھ گھروں کو سولرائزڈ اسکیم کے فنڈ روک دیئے ہیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ اسکولوں، کالجز، اسپتالوں اور جیلوں کو سولرائزڈ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔ عوام کو مہنگے بجلی بلوں سے نجات دلانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں ترقیاتی اسکیموں پر کوئی پابندی نہیں لیکن سندھ میں منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کرنا ناانصافی ہے۔

قومی خبریں سے مزید