• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے بحرین کے پارسل سے کراچی میں ساڑھے 14 کلوگرام آئس ہیروئین پکڑی گئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب 

افغانستان سے دوحہ بھیجے گئے پارسل سے کراچی میں ساڑھے 14 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے کلکٹر شفیق احمد لاٹکی کے مطابق ان کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر لاوارث بیگ میں منشیات کا سراغ لگایا۔

انہوں نے بتایا کہ فروٹ باسکٹس پر مشتمل پارسل افغانستان کے شہر مزار شریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلباز خان کے نام روانہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ غالباً پکڑے جانے کے ڈر سے بحرین میں متعلقہ شخص نے پارسل وصول نہیں کیا۔

شفیق احمد لاٹکی کے مطابق پارسل وصول نہ کیے جانے کے باعث بین الاقوامی قوانین کے تحت افغانستان واپس بھیج دیا گیا، بحرین میں متعلقہ حکام نے پارسل کھولے یا چیکنگ کیے بغیر واپس بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف افغانستان پہنچنا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر شک کی بناپر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ کے عملے نے پارسل کی چیکنگ کی تو اعلیٰ کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس نکلی۔

کلکٹر شفیق احمد نے بتایا کہ پارسل کھولنے پر کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔ جس پر کسٹمز پریونٹیو افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید