• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا کردیا گیا

فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے ہو گئی۔
فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے ہو گئی۔

سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 20 روپے 86 پیسے مہنگی کی گئی۔

اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے ہو گئی۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے 64 پیسے مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید