• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ گلشن عمر میں 2 ملزمان کی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گلشن عمر میں 2 ملزمان کی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں شہری سہراب گوٹھ میں کیوں آیا تھا؟ شہری پورٹ قاسم کا رہائشی تھا، آبائی تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے شہری پر 8 گولیاں چلائیں، فائرنگ کی زد میں آئے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قومی خبریں سے مزید