بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تعلقات سے متعلق بتادیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میری زندگی بچوں کےلیے کھلی کتاب جیسی ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بتادیا ہے تاکہ انہیں پتا ہو کہ میرے متعلق کیا کچھ لکھا جاچکا ہے۔
روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ میں نے بیٹیوں کو صرف اس لیے بتایا کہ وہ میرے بارے میں آج نہیں تو کل سب کچھ پڑھ ہی لیں گی بلکہ ہوسکتا ہے وہ کچھ اور بھی پڑھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ تو جانتے ہیں کہ 90ء کی دہائی کی جنرل ازم کیسی تھی، زرد صحافت عروج پر تھی، بدگمانی تھی، کوئی اخلاقیات اور دیانتداری نہ تھی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت کی وجہ سے اب صورتحال بدل چکی ہے، اب ہم اپنی کہانیاں پیش کرسکتے ہیں جبکہ ماضی میں ہم ایڈیٹرز کے رحم و کرم پر تھے۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اس دوران میں صرف لکھا جاتا تھا کہ کون کس کے کیمپ میں ہے، کون کس کی چاپلوسی کررہی ہے اور کونسا اداکار کس اداکارہ کو مکھن لگارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وہ پہلو تھے جن پر لکھا گیا، حقیقت سامنے آنے کا انتظار تک نہیں کیا گیا، 90ء کی دہائی میں بدترین مضامین لکھے گئے، میں کسی کا نام لے کر انہیں شرمندہ نہیں کروں گی۔
روینہ ٹنڈن کا نام ماضی میں اکشے کمارکے ساتھ آتا رہا ہے، پھر اداکار نے 2001ء میں ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی، دوسری طرف روینہ ٹنڈن نے بھی انیل ٹھڈانی کے ساتھ گھر بسا لیا۔