بھارت کے شہر دہلی میں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر چھریوں سے کئی مرتبہ وار کر کے زخمی کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ڈاکٹر پر کلینک کی عمارت میں سیڑھیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق خاتون عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کلینک چلاتی ہیں جبکہ پہلی منزل پر ان کی رہائش بھی ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم حملے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کا مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگتا۔