معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے ایک اہم اپیل کر دی۔
شہزاد رائے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈاکٹروں کے مریضوں کے ساتھ تلخ لہجے میں بات کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں ڈاکٹروں کو ان کے مریضوں کے ساتھ سلوک پر جواب دہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں نے بہت سارے واقعات سنے ہیں کہ کس طرح مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔
شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم یاد رکھیں کہ آپ کا ایک اچھا لفظ بعض اوقات آپ کی تجویز کردہ کسی بھی دوائی سے کہیں زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔