ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کل اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
گزشتہ روز گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ، بولنگ کی پریکٹس کی اور فیلڈنگ کی بھرپور ڈرلز کیں۔
پاکستانی ٹیم نے حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک ٹریننگ کی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے معرکے میں قومی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف مدمقابل آئے گی۔