عمان کی سلام ایئر لائن نے پشاور کے لیے بھی براہِ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
اس سلسلے میں سلام ایئر کی مسقط سے پہلی پرواز آج صبح پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
افتتاحی فلائٹ کو پشاور ایئر پورٹ کے ٹیکسی وے پر فائر ٹینڈرز نے روایتی واٹر سلیوٹ پیش کیا۔
سلام ایئر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آپریشنز بھی اسی فلائٹ سے پشاور پہنچے۔
اس موقع پر مینزیز-رائل ایئر پورٹ سروسز (ایم-ار اے ایس) اور سلام ایئر کی جانب سے سی آئی پی لاؤنج میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں سلام ایئر گروپ اور ایم-ار اے ایس کےاعلی عہدیداران موجود تھے۔
تقریب میں ڈپٹی اے پی ایم، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر (ڈی ٹی ایم) اور ایئر پورٹ سروسز ٹیم نے سول ایوی ایشن کی نمائندگی کی۔
خیال رہے کہ سلام ایئر نے ہفتہ میں 2 مرتبہ پیر اور جمعرات کو مسقط تا پشاور پروازیں شروع کی ہیں۔