کراچی میں بزنس کمیونٹی کو دبئی اور ایران سے بھتے کی کالز موصول ہونے لگیں، بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ میں کام کرنے والے شخص کو بھتے کی کال موصول ہوئی، دبئی سے کال موصول ہوئی، جس کو ٹریس کیا گیا۔
ایس ایس پی نے یہ بھی کہا کہ دبئی اور ایران سے یہ لوگ پاکستان میں آپریٹ کرتے تھے، واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جنید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان بلڈر تھے اور بھتہ بھی وصول کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔