ترکیہ میں گزشتہ روز وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر خودکش حملے کی تحقیقات اور ڈی این اے تجزیے سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے۔
انقرہ سے ترک وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگرد کی شناخت کرد عسکریت پسند حسن اوغز کے نام سے ہوئی۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق دوسرے دہشتگرد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
دریں اثنا انقرہ سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سےاُڑا لیا تھا۔ حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ ترکیہ کی کرد عسکریت پسند تنظیم پی کے کے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔