ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے ہرادیا۔
تھیروواننتھاپورم میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 321 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے نے 78، ٹام لیتھم نے 52 اور گلین فلپس نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں جنوبی افریقا نے 37 اوورز میں 4 وکٹ پر 211 رنز بنائے تھے۔ ڈی کوک نے 84، وین ڈر ڈیوسن نے 51 رنز بنائے۔
بارش کے سبب میچ ختم کردیا گیا اور نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔