حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نوابشاہ کے رہائشیوں نے بااثر افراد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مصطفی نے کہا کہ تاج کالونی میں 100ایکڑ زمین ہے۔ جو کہ ان کی ملکیت ہے اور مذکورہ زمین کے تمام تر سرکاری کوائف موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے کچھ بااثر افراد زمین پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور اس ضمن مزاحمت کرنے پر ہمارے لوگوں کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے‘ جس کی شدید ا مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔