• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا نئے پروجیکٹ کا اعلان، سنی دیول مرکزی کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے نئے پروجیکٹ ’لاہور 1947‘ کا اعلان کردیا۔

اس فلم میں سنی دیول مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ عامر خان سنی دیول کے ساتھ کوئی فلم بنائیں گے۔

عامر خان خود فلم میں اداکاری کے بجائے اس کی پروڈکشن کریں گے۔


’لاہور 1947‘ کے ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی ہیں، اس بات کا اعلان عامر خان پروڈکشنز نے انسٹاگرام پر کیا۔

عامر کی حالیہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تھی جو باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی لیکن نیٹ فلکس پر آنے کے بعد فلم کی پذیرائی ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید