• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آرہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آرہی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن میں التوا کی کوئی وجہ نہیں دیکھ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو پُرامن مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آرہی ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دو صوبوں کی نگراں حکومتیں آئین سے ماورا کام کررہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں

قومی خبریں سے مزید