• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچ: افغانستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 47ویں اوور میں 294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 47ویں اوور میں 294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

جواب میں افغانستان نے تبدیل شدہ 257 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں حاصل کرلیا، رحمان اللّٰہ گرباز نے 119رنز اسکور کیے، رحمت شاہ نے 93 رنز بنائے۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 47ویں اوور میں 294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کوشال مینڈس نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 87 گیندوں پر 158 رنز اسکور کیے، 9 چھکے اور 19 چوکے اُن کی اننگز کا حصہ رہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کی اننگز کے دوران بارش ہوگئی جس کے سبب اُس کو 42 اوورز میں 257 رنز کا تبدیل شدہ ہدف ملا جو افغان ٹیم نے 39ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز نے 119 رنز بنائے، رحمت شاہ نے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید