پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک کے بیان پر سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے ردعمل دیدیا۔
ابراہیم خٹک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نےکہا تھا نگراں حکومت میں بھی کام ہوں گےاور وعدہ پورا کیا۔
سابق وزیر دفاع کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ ہمارے وزرا، سیکرٹریز اور ڈی سیز آگئے ہیں، نگراں حکومت میں بھی ہمارے کام جاری ہیں۔
ابراہیم خٹک کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ تعمیراتی منصوبے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کے بیٹے نے بیان میں کہا کہ افسران ہماری مرضی کے ہیں اور نوشہرہ میں تعمیراتی منصوبے جاری ہیں۔