بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی آمد پرملک کے دیگرحصوں کی طرح بہاولپور میں بھی آج سینکڑوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولپور کی مساجدوں جامع مسجد الصادق، مدنیہ مسجد ماڈل ٹاؤن بی، خضرا مسجد،جامع مسجد ٹرسٹ کالونی، جامع مسجد ماڈل ٹاؤن سی، ایک میناروالی مسجد شاہدرہ سمیت شہرکی مختلف مساجد میں سینکڑوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ اس سلسلہ میں اعتکاف میں بیٹھنے والے خواتین وحضرات نے تیاریوں کاسلسلہ جاری رکھاہواہے