• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گزشتہ روز جمشید روڈ پر پیٹرول پمپ سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت تنظیم عرف ہیلی کاپٹر اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے خلاف محمود آباد، ٹیپو سلطان اور بلوچ کالونی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید