• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ڈیفنس حادثہ: ڈرائیور سے اے سی حاذم بنگوار کا کیا تعلق ہے؟ ویڈیو بیان جاری

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

 اسسٹنٹ کمشنر حاذم بنگوار نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آئے کار حادثے میں ملوث کمر عمر ڈرائیور سے کسی قسم کے تعلق کی تمام خبروں کی تردید کر دی، واقعے میں ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر بے قابو گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا تھا۔

حادثہ خیابانِ اتحاد میں رات کے وقت ہونے والی اسٹریٹ ریس کے دوران پیش آیا، جب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مار گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

 کاڑ ڈرائیور ابتدائی طور پر موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کراچی بھر میں اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تھے۔

اے سی حاذم بنگوار نے ڈرائیور سے تعلق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو میرا بھائی شادی شدہ ہے اور نہ ہی بہن، یہ کسی اور بنگوار خاندان کا فرد ہو سکتا ہے یا کوئی نام سے تعلق بنانے کی کوشش کر رہا ہے، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا اس شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت اصغر علی بنگوار کے طور پر ہوئی ہے، جس نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ حاذم بنگوار کا بھتیجا ہے۔

واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق رائیڈر فرحان کے اہلِ خانہ نے خدا کے نام پر ملزم کو معاف کر دیا، کم عمر ڈرائیور بعد میں بغیر کسی تحریری معاہدے یا باقاعدہ تصفیے کے رہا کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید