• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رمضان میں شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں ماہِ رمضان کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کے شدید دباؤ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں سرکاری، نجی اور کاروباری اداروں میں بیک وقت چھٹی ہونے کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

حکومت نے رمضان میں دفتر کے اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے تک مقرر کیے ہیں۔

اس سے پہلے سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 سے 2 بجے، نجی دفاتر 9 سے3 یا پھر 4 بجے تک ہوتے تھے۔

شہر میں کاروباری، نجی اور سرکاری مراکز سے منسلک شاہراہوں پر غیر معمولی رش ہے۔

کراچی میں جاری تعمیراتی کام بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھنےکی بڑی وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے اور شہری پریشان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید