• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کے احکامات دودھ فروشوں نے ہوا میں اڑا دیے

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

کمشنر کراچی کے گزشتہ روز دودھ کی قیمت 200 روپے لیٹر مقرر کرنے کے احکامات کو دودھ فروشوں نے ہوا میں اڑا دیا۔

دودھ خریدنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ 200 روپے قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود کراچی میں دودھ پرانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں پر فی لیٹر دودھ 220 اور کہیں 230 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ ہول سیلرز سے کم ریٹ پر دودھ ملے گا تو ہم بھی دیں گے، حکومت کا سارا زور دکانوں پر ہوتا ہے۔

دکاندار نے کہا کہ حکومت دودھ کی منڈیوں اور ہول سیلرز پر قیمتیں کم کرنے کے لیے زور نہیں ڈالتی۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے گزشتہ روز دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نئی قیمتوں کے مطابق دودھ کی ہول سیل قیمت 188 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 200 روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید