• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ کیلئے 35 کروڑ روپے کی قربانی

رنبیر کپور—فائل فوٹو
رنبیر کپور—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’انیمل‘ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا معاوضہ کم کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کے فلم کے بارے میں تخلیقی نظریے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے اپنے تقریباً آدھے معاوضے کی قربانی دی ہے۔

اداکار کے معاوضے میں کمی کرنے کے فیصلے کی وجہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں ہونے والی تاخیر ہے جس کی وجہ سے فلم کے بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور جو کسی بھی فلم میں کام کرنے کے لیے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں، فلم ’انیمل‘ کے لیے صرف 30 سے 35 کروڑ بھارتی روپے لیں گے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے یہ فیصلہ فلم کی پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس کے منافع میں رنبیر کپور کا بھی حصّہ ہو گا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ رواں سال یکم دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید