وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر وقاص سردار کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ملزم زمینی راستے سے یورپ جانے والوں کو پاکستان کی سرحد عبور کرواتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سرحد پار کرانے کے فی شہری سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے لیتا تھا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج تھے۔