معروف سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی کچھ کریں، جس کسی کے بھی ساتھ ہوں، اگر آپ خوش ہیں تو یہ سب سے اہم بات ہے۔
آج کل ٹیلر سوئفٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلس کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات ہیں۔
ڈیوڈ بیکھم نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ ایک شاندار ٹیلنٹ رکھنے والی زبردست انسان ہیں اور خوش رہنا ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہ اپنی ذات کیلئے اور اپنے محبوب کیلئے وقت نکالنا طویل اور دیرپا ریلیشن شپ کا راز ہے۔
سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں اور وکٹوریا (ڈیوڈ کی اہلیہ) پچھلے 26 برس سے ایک ساتھ ہیں، یہ تقریباً تین دہائیاں بنتی ہیں، ہماری بچے بہت اچھے ہیں، ہم دونوں نے کئی کاروبار کیے لیکن اس سب کے باوجود ہم ایک دوسرے کیلئے وقت نکالتے ہیں۔
ڈیوڈ بیکھم نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ہم دونوں کو معلوم ہے کہ ریلیشن شپ میں آپ کو بہت کوشش کرنا پڑتی ہے۔