ورلڈ کپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
احمد آباد میں کل 5 اکتوبر کو دوپہر دو بجے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا جائے گا۔
گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پانے والے بین اسٹوکس ہپ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
وہ بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ بڑا خطرہ مول نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں کوئی بڑا خطرہ مول لینے کا وقت نہیں، ورلڈ کپ ایک طویل ایونٹ ہے۔