لاہور (نمائندہ جنگ) ساندہ میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے ملزم مانی گرفتار کرکے دفعہ297کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ملزم اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔ابتدائی بیان کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور لاش کو قبر سے 10سے پندرہ گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔ ورثاء کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود کرتا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔