آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ دورانِ نماز نمازی کو ہنسانے کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نماز میں ہنسنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور اگر یہ ہنسی قہقہہ کے درجے کی ہو تو وضوء بھی ٹوٹ جاتا ہے، لہٰذا جب ہنسنے سے نماز خراب ہوجاتی ہے تو پھر کسی شخص کے لیے نماز پڑھنے والے مسلمان کو ہنسانا جائز نہیں ہے اور ہنسانے والا اس فعل پر گناہ گار ہوگا۔ (الفتاویٰ الہندیہ، کتاب الطہارۃ، باب اول، فصل خامس ج نمبر ۱، ص نمبر ۱۲ دار الفکر)