آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: حالتِ جنابت میں قرآنِ پاک کی کمپوزنگ درست ہے یا نہیں؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر کمپوزنگ کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیت پر ہاتھ نہ لگے اور نہ زبان سے پڑھنے کی نوبت آئے صرف ’’کی بورڈ‘‘ سے بغیر پڑھے کمپوزنگ کریں تو فی نفسہ شرعاً جائز ہے، البتہ حالتِ جنابت میں قرآن عظیم کی کمپوزنگ کرنا شرعاً نامناسب اور خلافِ ادب ہے۔ (الفتاویٰ الشاميۃ، کتاب الطھارۃ، سنن الطھارۃ، فروع فی الطھارۃ، (1/،175 174)، ط: دار الفکر بیروت)