• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا نے گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین راؤنڈز یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ راؤنڈز دسمبر 2022ء میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجے جا رہے تھے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر کوئی بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید