مدینہ منورہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 11 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر مذکورہ پرواز کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ بروقت دستیاب نہ ہونے سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔
ایئر پورٹ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پرواز کے لیے طیارہ لاہور سے تاخیر سے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافروں کی بورڈنگ شروع ہو گئی ہے، پرواز کچھ ہی دیر میں لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔