سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشین کے تمام ممبران کو خطوط لکھ دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن رولز سے متعلق خطوط لکھ دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 28 خطوط لکھے ہیں، خطوط کے جواب میں تجاویز آنے کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوگا۔
سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اعلیٰ عدالت میں کُل 17 ججز میں سے 2 کی نشستیں خالی ہیں۔