سرگودھا کی سیشن کورٹ میں سول جج کے سامنے پیشی کے لیے آئے ملزم کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راحیل کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم گزشتہ روز وکیل کے بھیس میں کمرۂ عدالت میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ سماعت جج کے سامنے ملزم امانت علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
واقعے کا پسِ منظر
گزشتہ روز سرگودھا کی سیشن کورٹ کے سول جج عمران ہارون کی عدالت میں ملزم وکیل کے کالے کوٹ میں عدالتی گیٹ سے داخل ہوا تھا۔
ملزم نے پیشی کے لیے عدالت آئے نوجوان (ملزم) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ملزم کی فرار کی کوشش پر پولیس نے ملزم کو احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آیا تھا جبکہ قتل کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔