چین کی بندرگاہ پر پی این ایس سی کا ایک اور جہاز ملتان خراب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملتان جہاز کی کرینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا، کرینوں کی مرمت کا کام جاری ہے، 6 دن سے چینی پورٹ پر جہاز موجود ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ چینی بندرگاہ پر کھڑے ملتان جہاز میں آئی معمولی خرابی دور کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اگست، ستمبر میں بھی بنگلا دیشی اور سعودی پورٹ پر 2 جہازوں میں تکنیکی خلل آیا تھا۔
بنگلا دیشی بندرگاہ چٹاگانگ پر خراب ہونے والے جہاز چترال کو کھڑے 45 دن ہو گئے ہیں۔