• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے جدید ڈرون میزائل نے تیز رفتار ہدف کو نشانہ بنا ڈالا

جے کے 2 کے میزائل ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا تھا۔
جے کے 2 کے میزائل ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا تھا۔

چین کے ’جے کے 2 کے‘ میزائل نے آزمائش کے دوران تیز رفتار ہدف کو نشانہ بنادیا۔

چین کی سرکاری عہدیدار زاؤ داشوائی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ڈرون طیارے سے میزائل فائر کیا گیا جو زمین پر چلنے والی تیز رفتار گاڑی کو جالگا۔

چینی عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کے میزائلوں سے لیس ڈرون طیاروں کی بڑی فارمیشنز دشمن کی زمینی فوج کو تہس نہس کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضاؤں کو اپنے تسلط میں رکھنا اور دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو پچھاڑ دینا ہی کنجی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی سے ڈرون طیاروں کا فضا میں آپریٹ کرنا زیادہ محفوظ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید