لاہور(این این آئی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا رہے میاں نواز شریف ہی ہم سب کے لیڈر ہیں ۔فارورڈ بلاک کی باتیں کر نیوالے خدا کا خوف کریں ،افوا ہوں کی سیاست اور دھرنوں نے پہلے ہی بہت نقصان کیا ہے،یو سی چیئرمین چوہدری ارشد ورک کے ڈیرہ اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری خضر رزاق ریحان ، چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری نثار میاں نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں فارورڈ بلاک کی باتیں کرنے والے خدا کا خوف کریں افوا ہوں کی سیاست اور دھرنوں نے پہلے ہی بہت نقصان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کراچی کے حالات خراب کرنے میں بہت سی قوتیں ملوث ہیں حکومت آہنی ہاتھوں سے نہ صرف روکے گی بلکہ منتخب اور جمہوری وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی بھر پور حمایت اور مدد جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا امر یکا نے گو کہ ایف سولہ ہمیں نہیں دئیے مگراس سے تعلقات ختم نہیں ہو سکتے کیونکہ دہشت گردی کیخلاف اسے بھی معلوم ہے پاکستان کے بغیر وہ جنگ جیت نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا بھارت کیساتھ مستقبل میں جنگ کی باتیں کرنے والے شائد پاک فوج کی طاقت اور عوام کے جذبے کو جانتے نہیں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان سے کبھی بھی کسی بھی محاذ پر جنگ نہیں کرے گا اسے معلوم ہے پاکستان کا مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں رہی ۔انہوں نے کہا پاک فوج اور حکومت سی پیک منصوبہ کی تکمیل پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک ہے بھارت کے نا قابل تردید دہشت گردی اور مداخلت کے ثبوت موجود ہیں دنیا کو اس سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔