اسلام آباد(جمیلہ اچکزئی ) گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے جمعہ کو کہاکہ گلگت بلتستان حکومت نے 12اکتوبر کو یہاں سرمایہ کاری روڈ شو منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ملک کے شمالی علاقے میں سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا جا سکے، مسٹر وانی نے یہاں ʼدی نیوز کو بتایا، "ہمارا آنیوالا سرمایہ کاری پروگرام مہمان نوازی، سیاحت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہائیڈرو پاور جنریشن اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔"جی بی کے چیف سیکرٹری نے کہا کہ روڈ شو کا مقصد جی بی میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تقریب میں سرمایہ کاری کی ٹھوس تجویز لائے گی۔