• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کا اپوزیشن پارلیمانی لیڈر کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹر نگ سیل) الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے معاملے میں پارلیمانی کمیٹی میں نظر انداز ہونے والی جماعت ق لیگ کے احتجاج کے بعد  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔  تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے  پیپلز پارٹی کے شاہ جی سے  رابط  کیا ۔ جس پر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کے بعد مسلم لیگ ق کو آگاہ کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  خورشید شاہ جلد اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلائیں گے۔مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ عید کے بعد اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر میں تمام اپوزیشن قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو نام دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین