سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ رن ویز کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دونوں رن ویز کی تعمیر کی جائے گی، ایئرپورٹ کے پرائمری، سیکنڈری رن وے کی تعمیر کیلئے سی اے اے نے ٹینڈر جاری کردیا۔
حکام نے کہا کہ بولی میں شامل ملکی و غیر ملکی کمپنیز کا تجربے، مہارت، مالی صلاحیت کا حامل ہونا لازم ہے۔
سی اے اے حکام کے مطابق پاکستانی کمپنیز کا پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ پری بولی کی تقریب 17 اکتوبر کو ٹرمینل ون پر منعقد ہوگی۔