• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی ممالک فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا ساتھ دیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قابض ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف مجاہدین کی بھرپور کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے جماعت اسلامی مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیے گئے آن لائن پیغام میں تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دیں۔ فلسطینی عوام کو ارض وطن کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے طویل عرصے سے قربانیاں دینے پر پوری امت کی جانب سے سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا اسرائیل ایک ناجائز ریاست جو سرزمین مقدس پر نہ صرف قابض ہے بلکہ اس عرصہ میں اس نے فلسطین کی مظلوم عوام، بچوں، خواتین ہر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے جسمانی قتل عام کے ساتھ ان کا معاشی قتل عام بھی کیا۔ فلسطینی عوام آزادی کے لیے اپنی جدوجہد میں حق بجانب ہے، امت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔دیر میں جلسہ عام اور قبل ازیں پشاور میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر ملکی فیصلے ملک خودمختاری اورقوم کی آزادی کے لیے تباہ کن ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید