گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اتوار کے روز عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ، کارڈیالوجی وارڈ، چلڈرن وارڈ، میڈیکل وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈی سی او نے ہدایت کی کہ شدید گرمی کے موسم میں مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ائیرکنڈیشنرز چالو حالت میں ہونے چاہیں اور اگر کو ئی اے سی خراب ہے تو فوری طور پر مرمت کرائی جائے۔